• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل پر حملے سے متعلق چینی بیان سے مایوسی ہوئی: امریکی سینیٹر چک شومر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اعلیٰ امریکی سینیٹر چک شومر کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے پر چینی وزارت خارجہ کے بیان سے مایوسی ہوئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اعلیٰ امریکی سینیٹر چک شومر نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر امریکی سینیٹر چک شومر نے کہا کہ اس مشکل وقت میں چین نے اسرائیل کے لیے ہمدردی یا حمایت کا اظہار نہیں کیا۔

انہوں نے چینی عوام سے کہا کہ وہ اسرائیلی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان بزدلانہ حملوں کی مذمت کریں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔

حماس نے اسرائیل کے جنوبی شہروں میں فوجی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ’آپریشن الاقصیٰ طوفان‘ کے تحت فلسطینی مجاہدین کی بڑی تعداد غزہ کی سرحد پر موجود باڑ ہٹاتے ہوئے زمینی راستے سے اسرائیل کے شہر اشکلون سمیت جنوبی شہروں میں داخل ہوئی جبکہ سمندری راستے اور پیراگلائیڈرز کی مدد سے بھی متعدد حماس ارکان نے حملہ کیا۔

اسرائیل نے ان حملوں میں بریگیڈ کمانڈر سمیت 700 سے زیادہ اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حماس سے پہلے دن کی لڑائی میں 30 اہل کار مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 436 ہو گئی ہے، 2 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید