اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو سلو پوائزن دیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے ، ہمیں انکی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں ، ہم نے چیف جسٹس سے کہا کہ ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کی ضمانت آپکے سامنے دی جائے،سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے پر شرم آنی چاہیے، ڈونلڈ لو کی ایک دھمکی پر ملک کے وزیراعظم کو چلتا کیا گیا ، یہ کس چیز پر فرد جرم لگائیں گے؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے جرم کیا کیا ہے؟ کیا یہ آفیشنل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے؟ یہ ایکٹ تاج برطانیہ نے غلام رکھنے کیلئے بنائے ، کیا ہم نے برطانیہ کی غلامی سے نکل کر امریکہ کی گود میں چلے جانا ہے؟ ۔