کراچی کے ضلع غربی کے علاقے منگھو پیر سے پولیس نے کارروائی کے دوران جعلی پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم پولیس یونیفارم کا استعمال کر کے معصوم اور سادہ لوح افراد کو ہراساں کرتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گرفتار ملزم کے قبضے سے پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) کا یونیفارم برآمد کر لیا ہے۔
تھانہ منگھو پیر پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کر کے ملزم محمد حارث ولد فاروق کو گرفتار کیا ہے۔
پویس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔