جدہ (شاہدنعیم) سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر اپنی 25 یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے پاکستانی طلبا وطالبات کو 600ا سکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق یہ وظائف ڈپلومہ، ڈگری، ماسٹرز اور اپی ایچ ڈی کے طلبا و طالبات کو دیے جائیں گے۔