پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق میڈیا منیجر کرکٹ آسٹریلیا سے منسلک ہو گئے۔
ابراہیم بادیس کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہیں اور وہ پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے معاملات کے حوالے سے اولین ٹاسک سر انجام دیں گے۔
ابراہیم بادیس کرکٹ آسٹریلیا جوائن کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں، وہ 2019ء میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہوئے تھے۔
ابراہیم بادیس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء اور 2022ء میں قومی ٹیم کے میڈیا منیجر تھے اور انہوں نے متعدد دو طرفہ سیریز میں بھی فرائض انجام دیے۔