• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور قطر ایران کے اثاثے دوبارہ منجمد کردیں گے، امریکی اخبار

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد امریکا اور قطر کے درمیان قطری بینکوں میں موجود ایران کے چھ ارب ڈالر کے اثاثوں تک ایرانی حکومت کی رسائی روکنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ایران نے خبر کی تردید کی ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور قطر ایران کے جاری کیے گئے 6 ارب ڈالر کے اثاثے دوبارہ منجمد کردیں گے۔

ایرانی میڈیا نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطری بینکوں میں منتقل کیے گئے ایرانی فنڈز پر ایران کا مکمل اختیار ہے، قطری بینکوں میں ایران کے غیرملکی فنڈز پر ایرانی تسلط میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ امریکا ایران قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ قائم ہے۔

پچھلے دنوں ایران امریکا قیدیوں کے تبادلے کے معاہدےکے تحت امریکا نے جنوبی کوریا میں منجمد ایران کے چھ ارب ڈالر کے اثاثےغیرمنجمد کر کے قطری بینک میں منتقل کیے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید