اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کا ہیتھرو ائیرپورٹ پر ایک مجرم اور مفرور کو الوداع کہنا ریاست پاکستان کیلئے شرمندگی اور بدنامی کا باعث بنا۔ گزشتہ روز اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کیا ہمارے بیرونی ممالک میں تعینات سفارت کاروں کے فرائض کو مجرمانہ استثنیٰ کے ساتھ قومی وسائل کو لوٹنے والے بدمعاشوں اور مجرموں کو خوش آمدید کہنے اور الوداع کرنے تک محدود کر دیا گیا ہے۔