لاہور کی عدالت نے گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران تھانہ اسلام پورہ پولیس نے گرفتار اساتذہ کو بھی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے پولیس کی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
واضح رہے کہ اساتذہ کو گزشتہ روز سول سیکریٹریٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔