• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: سرکاری محکموں سے پولیس کی اضافی نفری واپس تھانوں میں بھیج دی گئی

سی سی پی او پشاور اشفاق خان — فائل فوٹو
سی سی پی او پشاور اشفاق خان — فائل فوٹو 

پشاور کے سی سی پی او اشفاق خان کا کہنا ہے کہ وفاقی و صوبائی محکموں سے اضافی نفری واپس بلا کر سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو واپس تھانوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف کیپیٹل پولیس آفیسر پشاور اشفاق خان نے کہا ہے کہ آئی جی کی ہدایت پر 3 ماہ سے اضافی نفری کی واپسی کے لیے کام کر رہے ہیں، وفاقی و صوبائی محکموں سے اضافی نفری واپس بلا لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکموں اور اداروں میں اضافی پولیس اہلکاروں کے اعداد و شمار اکٹھے کر لیے گئے ہیں، بہت سے محکموں کے چوکیدار گھروں میں تھے اور پولیس فرائض انجام دے رہی تھی۔

سی سی پی او پشاور نے یہ بھی بتایا کہ سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو واپس تھانوں میں بھیج دیا گیا ہے، اضافی پولیس نفری کی تھانوں میں واپسی کے بعد پیٹرولنگ شروع کی جائے گی اور اس سے تھانوں میں نفری کی کمی شکایت کا ازالہ بھی ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید