• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطالوی وزیراعظم کی توہین کا الزام، صحافی ساویانو پر ایک ہزار یورو جرمانہ

اطالوی صحافی روبرٹو ساویانو، فائل فوٹو۔
اطالوی صحافی روبرٹو ساویانو، فائل فوٹو۔

اٹلی کے ممتاز صحافی کو ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی توہین کا مرتکب قرار دے کر ایک ہزار یورو کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اطالوی صحافی رابرٹو ساویانو نے 2020 میں ہجرت کے معاملے پر اطالوی وزیراعظم کا موقف بیان کرتے ہوئے ایک غلط لفظ کا استعمال کیا تھا۔ ناقدین نے اس فیصلے کو آزادی صحافت پرحملہ قرار دیا ہے۔ 

عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ساویانو نے کہا کہ محترمہ میلونی کی حکومت نے انہیں ڈرانےکی کوشش کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید