• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، مسجد میں ٹارگٹ کلنگ، بیرونی ہاتھ ملوث، تمام ملزمان پکڑ لئے، آئی جی پنجاب

کراچی(ٹی وی رپورٹ)انسپکٹر جنرل(آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی مسجد میں ٹارگٹ کلنگ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، فائرنگ کرنے والے تمام ملزمان پکڑ لئے، ملک کا نام اور خفیہ ایجنسی کو جلد دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، شواہد عدالت میں دینگے۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھاکہ کرائم سین سے حاصل شواہد ثابت کررہے ہیں کہ واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ، اس دہشت گردی کی منصوبہ بندی دوسرے ملک میں ہوئی۔ملزمان کو 24گھنٹے میں ٹریس کرکے گرفتار کیا، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرینگے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کو عدالتوں میں پیش کر یں گے، ہمارا دشمن ممالک کو پیغام ہے کہ آپ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کریں، ہم آپ کو بے نقاب کریں گے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی دنیا کے سامنے لائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید