پشاور (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر (ڈی سی )پشاور نے موبائل سمز کا غیر قانونی استعمال روکنے کیلئے سمز کی سرعام فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کردی ۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پابندی کے تحت بغیر اجازت سم فروخت کرنا ممنوع ہوگا ۔ ڈی سی پشاور نے پولیس کو غیر قانونی طریقوں سے موبائل سمز فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔