• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ‘ عوامی دلچسپی کے تین مقدمات سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتہ کے دوران عوامی دلچسپی کے تین مقدمات سماعت کے لئے مقرر کر دیئے گئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ سوموار 16اکتوبر کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کریگا۔ادھر اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر حکومتی اپیل بھی سماعت مقرر کر دی گئی ہے۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بینچ 19 اکتوبر کو صوبائی حکومت کی اپیل پر سماعت کریگا۔ علاوہ ازیں بحریہ ٹاؤن پراجیکٹس کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ 18 اکتوبر کو کیس کی سماعت کر ے گا۔
اسلام آباد سے مزید