• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبو کپ:پاکستانی یونیورسٹی کی روبوٹ فٹ بال ٹیم بھی شریک

لائپزگ، جرمنی ( جنگ نیوز) جرمنی میں روبوٹس کے درمیان فٹ بال کے بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ روبو کپ میں پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اور ٹیکنالوجی کی ایک ٹیم بھی شرکت کر رہی ہے۔پاکستانی روبوٹس کی ٹیم کے لیے فرانس کے تیار کردہ ایلڈرباران روبوٹکس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ روبو کپ میں تیسری مرتبہ پاکستانی یونیورسٹی کے روبوٹس فٹ بال مقابلوں میں شریک ہوں گے۔ ان روبوٹس کی جرسیوں پرچاندر اور ستارے کے اسٹکر چسپاں ہیں۔ روبوٹس بھی فٹ بال کھیلتے ہوئے فاؤل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے پر گرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ پاکستان میں روبوٹس کے ساتھ فٹ بال کھیلنے کی تین ٹیمیں ہیں۔دنیا بھر میں سب سے پہلی روبوٹکس فٹ بال لیگ 1993میں جاپان میں کھیلی گئی تھی۔ سب سے پہلا روبو کپ بھی جاپان میں منعقد کیا گیا تھا۔اِس فٹ بال گیم میں شریک ہر روبوٹ میں دو کیمرے نصب ہوتے ہیں۔ ان کیمروں سے تصویر روبوٹ کے اندرونی سسٹم میں داخل ہوتی ہے اور اُس کی تمام حرکات و سکنات اُسی سسٹم کی مرہونِ منت ہوتی ہیں۔
تازہ ترین