پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کےلیے آنے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کا اسٹیڈیم میں قیمتی موبائل چوری ہوگیا۔
احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا 12 واں میچ کھیلا گیا، جسے1 لاکھ سے زیادہ شائقین کرکٹ سمیت بھارتی فنکاروں نے بھی براہ راست دیکھا۔
ایسے میں ایک بھارتی ادکارہ اروشی روٹیلا بھی پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھی اور میچ کو خوب انجوائے کر رہی تھی مگر بھارتی ٹیم کی جیت کی خوشی کے ساتھ ساتھ انہیں پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑگیا۔
بھارتی اداکارہ نے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں اپنے قیمتی موبائل فون کے گم ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اداکارہ نے لوگوں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ’گزشتہ روز نریندرا مودی اسٹیڈیم میں میرا 24 کیراٹ سونے کا آئی فون گم ہوگیا ہے، اگر کسی کو یہ ملے ہے تو بتا دے اور مجھ سے رابطہ کرے۔
احمد آباد پولیس نے اس حوالے سے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ سے فون کی تفصیلات معلوم کی ہیں۔