• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار اریجیت سنگھ کی انوشکا شرما کی تصویر بنانے کی ویڈیو وائرل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023ء کے پاکستان اور بھارت کے  میچ  میں بھارتی فنکاروں نے بھی شرکت کی، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کی بھی وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ بالی ووڈ کی اداکارہ اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی  اہلیہ انوشکا شرما کی تصویر لیتے نظر آرہے ہیں۔

 گلوکار اریجیت سنگھ گزشتہ روز میچ سے قبل ہونے والی تقریب میں بھی شریک تھے، وائرل ویڈیو میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہیں اور ایسے میں اریجیت سنگھ اداکارہ انوشکا شرما کی تصویر لے رہے ہیں۔

ویڈیو میں انوشکا شرما بھی اریجیت سنگھ کو تصویر بناتے دیکھ کر مسکراتی نظر  آرہی ہیں اور اس دوران وہ وکٹری کا نشان بھی بناتی ہیں، دونوں شخصیات کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کےدرمیان ورلڈکپ کا 12 واں میچ کھیلا گیا، جس میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید