پشاور پولیس نے پشاور کے علاقے ورسک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مراد سعید پولیس چھاپے سے چند منٹ پہلے فرار ہوگئے، انہیں فرار کروانے پر ان کے برادر نسبتی سمیت دیگر رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ورکس ارشد خان کا کہنا ہے کہ مراد سعید ناصر باغ میں ایک گھر میں مبینہ طور پر روپوش تھے، چھاپے میں پی ٹی آئی رہنما کے اہلخانہ نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، وہ پولیس چھاپے سے چند منٹ پہلے فرار ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ گھر میں مراد سعید کے 2 ملازم بھی موجود تھے، پی ٹی آئی رہنما کے سسرالیوں نے پولیس پارٹی پر پتھراؤ اور گالم گلوچ بھی کی، چھاپے کے دوران مراد سعید کی گاڑی بھی برآمد ہوئی۔
ایس پی ورسک ارشد خان نے کہا کہ اشتہاری ملزم مراد سعید کے خلاف 9 واقعات سے متعلق مقدمات درج ہیں۔