پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی صحتمند اور جیل میں مطمئن ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں اپنی سابقہ حکومت کا بھی جائزہ لیا ہے، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں میں بھائی کیلئے یہاں کھڑی ہوں۔
علیمہ خان نے سائفر کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں کچھ نہیں اور کیس تو دفتر خارجہ کا بنتا ہے، بلاول بھٹو کو کیس کرنا چاہیے تھا رانا ثناء اللّٰہ نے کیوں بنایا؟
پی ٹی آئی چیئرمین کی بہن نے مزید کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے درخواست کریں گے کہ وہ سائفر کو پڑھ کر بتائیں۔