• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے غزہ کے معاملے میں براہ راست ملوث ہونے کا امکان نظر انداز نہیں کرسکتے، امریکا

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان، فائل فوٹو۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان، فائل فوٹو۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ غزہ میں امریکی شہریوں کے انخلا کے لیے مصر سے محفوظ راستے کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کے دوران جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں ایران کے براہ راست ملوث ہونے کا امکان نظر انداز نہیں کر سکتے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے مطابق امریکا کو حزب اللّٰہ اور ایران سمیت پراکسی طاقتوں پر تشویش ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو شہریوں کے لیے خوراک، پانی اور تحفظ کا احترام کرنا چاہیے، غزہ کے فلسطینی وقار، تحفظ اور سلامتی کے حقدار ہیں۔ 

جیک سلیوان کے مطابق حماس نے فلسطینیوں کے لیے غزہ سے باہر جانا مشکل بنایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید