ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملہ کیا تو کوئی صورتحال قابو کرنے کی ضمانت نہیں دے سکے گا۔
دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کا غزہ پر زمینی حملہ تنازع کو پورے مشرق وسطیٰ میں پھیلا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کوئی بھی صورتحال قابومیں رہنے اور کشیدگی نہ پھیلنےکی ضمانت نہیں دے سکتا۔
حسین امیر عبداللہیان نے کہا جنگ اور تنازع کا پھیلاؤ روکنے میں دلچسپی رکھنے والے اسرائیل کی بربریت رکوائیں اور غزہ کے شہریوں کے خلاف اسرائیل کے حالیہ وحشیانہ حملوں کو بند کروایا جائے۔