• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی چین کو برآمدات میں 100 فیصد اضافہ

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کی چین کو برآمدات میں 100 فیصد اضافہ،ستمبر 2023ء میں پاکستان کی چین کو برآمدات کی مجموعی مالیت 350.2 ملین ڈالر رہی .

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 ء میں چین کو پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 100.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ستمبر 2023ء میں پاکستان کی چین کو برآمدات کی مجموعی مالیت 350.2 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے کے دوران 174.7 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کے مقابلے میں 100.5 فیصد زیادہ ہے۔

ستمبر میں دنیا کے تمام شراکت دار ممالک کو پاکستان کی مجموعی برآمدات 2.465 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جن میں چین کا حصہ 14.20ملین ڈالر رہا۔

مالی سال 23-24 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا کے تمام شراکت دار ممالک کو پاکستان کی برآمدات 6.899ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ 

اس میں سے چین کو برآمدات کا حجم 729.7ملین ڈالر رہا جو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا تقریبا 10.57فیصد بنتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید