لاہور(خصوصی نمائندہ)ضلعی انتظامیہ لاہور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی باضابطہ اجازت دے دی،ضلعی انتظامیہ نے بلال یاسین سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی مکمل ذمہ داری لینے کا حلف نامہ لینے کے بعد این او سی جاری کیا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق صوبائی وزیر بلال یاسین نے جلسے کی اجازت کی درخواست دی تھی۔ضلعی انتظامیہ نے بلال یاسین کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی مکمل ذمہ داری لینے کا حلف نامہ لینے کے بعد جلسے کے لئے این او سی جاری کیا۔ضلعی انتظامیہ نے این او سی میں 39 نکات کی پاسداری کی ہدایت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے منتظمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی سے علیحدہ اجازت لیں گے اور متعلقہ واجبات بھی لازمی ادا کریں گے ۔