امریکا میں 6 سالہ بچے کو فلسطینی مسلمان ہونے کے باعث قتل کردیا گیا۔
ریاست الینوائے میں 71 سالہ جنونی مالک مکان نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا جبکہ بچے کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اس کے خلاف قتل سمیت نفرت پر مبنی جرائم کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق جوزف نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری حالیہ تنازعے کی وجہ سے ماں اور بچے کو نشانہ بنایا، ملزم نے بچے پر چھری کے 26 وار کیے، جبکہ مقتول بچے کی والدہ نے واش روم میں چھپ کر اپنی جان بچائی۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیتی پیغام میں کہا کہ’ایک فلسطینی امریکی خاندان کے خلاف ایسے نفرت انگیز عمل کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں ۔‘