• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ اسپتال میں ڈاکٹر والد اور بھائی کی لاشیں دیکھ کر غم سے نڈھال ہوگیا

فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

غزہ سٹی کے الشفاء اسپتال میں زخمیوں کے علاج میں مصروف ڈاکٹر کے والد اور بھائی کی لاشیں پہنچائی گئیں تو وہ غم سے نڈھال ہوگیا۔

 مسلسل جانیں بچانے میں مصروف ڈاکٹر اپنے باپ اور بھائی کی لاشیں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا، ساتھی ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس غمزدہ ساتھی سے گلے لگ کر حوصلہ دیتے رہے۔

 اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 10 سے زائد صحافی بھی مارے جا چکے ہیں ۔ 3 روز پہلے جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری سے بین الاقوامی خبر ایجنسی کا صحافی جاں بحق اور 6 دیگر صحافی زخمی ہوئے۔ 

لائیو اسٹریمنگ کے دوران صحافیوں پر بمباری کے مناظر بھی محفوظ ہوگئے۔ اسرائیل نے بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صحافی کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اقوامِ متحدہ کے پناہ گزین کیمپ سمیت کئی مقامات پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سمیت مزید کئی افراد شہید ہو گئے۔

اسرائیل کے حملوں میں شہیدوں کی مجموعی تعداد 2750 جبکہ 9 ہزار 700 سے زائد زخمی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا مارنے پر تُل گیا ہے۔

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں پانی، غذا اور ادویات کی شدید قلت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید