برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اسرائیل فلسطین تنازع پر پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ حماس کے اسرائیل پر حملے میں 6 برطانوی ہلاک اور 10 لاپتہ ہیں۔
برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ پولیس نفرت انگیز جرائم اور حماس کی ستائش کرنے والوں سے پوری قوت سے نمٹے گی۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم برطانیہ کی مسلم کمیونٹی کے ساتھ بھی کھڑے ہیں۔ برطانیہ، خطے میں استحکام کیلئے سفارت کاری کے تمام حربے استعمال کرے گا۔
رشی سونک نے کہا کہ حماس نے تقریباً دو سو افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔