• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای میں آسٹریلیا کے فوجی اڈے کے قریب ایرانی میزائل گرا، آسٹریلوی وزیر اعظم


آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے فوجی اڈے کے قریب ایرانی میزائل گرا ہے۔

انتھونی البانیز  نے کہا کہ میزائل آج صبح یو اے ای کے المِنہاد اڈے پر گرا جہاں آسٹریلین فوج موجود ہے، حملے میں کوئی بھی آسٹریلوی اہلکار زخمی نہیں ہوا، سب مکمل محفوظ ہیں، رہائشی بلاک اور طبی سہولت کے مرکز کو معمولی نوعیت کی آگ لگنے سے نقصان پہنچا ہے۔

ادھر دبئی میں زور دار دھماکے سنے گئے ہیں، دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی میں میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے، کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اماراتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے آج ایران سے 13 بیلسٹک میزائل اور 27 ڈرون حملے کیے گئے جنہیں ناکام بنا دیا گیا، اب تک 327 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل روکے گئے، 1699 ڈرون حملے بھی ناکام بنائے جا چکے ہیں۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ریاض میں ایک ڈرون کو فضا میں تباہ کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید