اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کو روکنے کیلئے سرکاری محکموں میں فیول فلیٹ کارڈ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے سدباب کے لئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری ملازمین اور محکموں کیلئے فلیٹ فیول کارڈ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔