کراچی میں جاری طویل عرصے سے گرم موسم کے بعد آج شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کراچی میں 24 گھنٹوں میں مطلع کبھی جزوی اور کبھی مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا موجودہ تناسب 81 فیصد ہے۔