لاہور ہائی کورٹ میں یکم نومبر سے وکلاء کے لیے گاؤن پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر سے وکلاء گاؤن پہنے بغیر ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے۔