• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کو بنگلور پہنچی تھی، دو دن آرام کے بعد کھلاڑیوں نے منگل کو پہلی بار میدان کا رُخ کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کو بنگلور پہنچی تھی، دو دن آرام کے بعد کھلاڑیوں نے منگل کو پہلی بار میدان کا رُخ کیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف 20 اکتوبر کو بنگلور میں کھیلے جانے والے میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے میزبان شہر میں پہلا پریکٹس سیشن کیا، دو گھنٹے طویل پریکٹس میں 12 کھلاڑی شریک ہوئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلور میں موجود ہے جہاں وہ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گی، اس مقابلے کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے میزبان شہر میں پہلی مرتبہ پریکٹس سیشن کیا۔

دو گھنٹے طویل سیشن میں قومی ٹیم کے 12 کرکٹرز شریک ہوئے، شاہین آفریدی، محمد رضوان، عبداللّٰہ شفیق، زمان خان، محمد حارث اور سلمان علی آغا نے آرام کو ترجیح دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کو دو پہر دو سے پانچ تک مکمل پریکٹس سیشن کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کو بنگلور پہنچی تھی، دو دن آرام کے بعد کھلاڑیوں نے منگل کو پہلی بار میدان کا رُخ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید