کراچی میں مبینہ زیادتی کی شکار 16 سالہ لڑکی دوران علاج دم توڑ گئی۔
متوفی کی ماں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی گلشن اقبال بلاک 13 سی کے ایک بنگلے میں کام کرتی تھی۔
والدہ کا کہنا تھا کہ اتوار کو بیٹی بنگلے سے کام کرکے گھر آئی تو اس کی حالت تشویشناک تھی۔
متوفی کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ مالک گھر میں نہیں تھے، مالک کے بیٹوں نے موقع دیکھ کر زیادتی کی اور پھر بیٹی کو زہر دے دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کا پوسٹ مارٹم ہو رہا ہے، رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوسکے گی۔