• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کا اسپورٹس بزنس مینجمنٹ پر 4 سالہ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

جامعہ کراچی نے اسپورٹس بزنس مینجمنٹ پر چار سالہ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ ملک میں اپنی نوعیت کا واحد بی ایس پروگرام ہوگا، اسپورٹس بزنس مینجمنٹ شعبہ پبلک ایجوکیشن کے ماتحت ہوگا۔

اس بات کی منظوری جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی زیرصدارت اکیڈمک اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں جامعہ کراچی کے مالی حالت اور مہنگائی کے پیش نظر فیسوں میں 30 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ بیچلر آف اسٹڈیز ان اسپورٹس بزنس مینجمنٹ پروگرام 2023 میں انڈر گریجویٹ پروگراموں کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) پاکستان کے رہنما اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ پروگرام میں ایک جامع نقطہ نظر کو فروغ دینے کیلئے بین الضابطہ کورسز، فیلڈ تجربہ/انٹرن شپ کے ذریعے عملی تجربات اور ایک کیپ اسٹون پروجیکٹ شامل ہیں۔

مجموعی طور پر 132 کریڈٹ اوقات کے ساتھ، یہ پروگرام طلباء کو کھیلوں کے کاروبار کی ہمیشہ سے ابھرتی ہوئی دنیا میں کامیاب کیریئر کیلئے تیار کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید