• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کارساز کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، آصف زرداری

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

یوم شہداء کارساز کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم جمہوریت کے شہداء کی جدوجہد کا ثمر ہے۔ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے پاکستان میں امن ہوگا عوام خوشحال ہوں گے۔ 

آصف زرداری نے کہا کہ خود مختار پارلیمنٹ، آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی سے ملک ترقی کرے گا۔ 

سابق صدر کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے شدت پسندوں کے سامنے مزاحمت کی۔ 

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا نوجوان ساتھ دیں، وہ نوجوانوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید