• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

فوٹو بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی
فوٹو بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی

امریکی محکمۂ خارجہ نے لبنان کے لیے اپنی سفری ایڈوائزری بڑھا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سفری ایڈوائزری میں شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر متوقع سیکیورٹی کی صورتِ حال کی وجہ سے امریکی اہلکاروں کے اہلِ خانہ کو روانگی کی اجازت ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق بیروت میں امریکی سفارت خانے سے کچھ اہلکاروں کو عارضی روانگی کی اجازت دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید