کراچی( اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں راؤنڈ کے تیسرے روز بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی وائٹس کی ٹیم لاہور بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں161 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان سرفراز احمد 51 اور اسد شفیق 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ لیگ اسپنر عثمان قادر نے 4 جبکہ حنین شاہ اور علی شفیق نے تین تین وکٹ لیے ۔ دن کے اختتام پر لاہور بلوز نے اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹ پر 148 رنز بنائے تھے ۔ ہاشم ابراہیم نے 51 رنز اسکور کیے۔ راولپنڈی میں لاہور وائٹس کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 245 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ علی زریاب نے 51 رنز بنائے۔ خرم شہزاد، فہیم اشرف اور ارشد اقبال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل آباد نے اپنی پہلی اننگز میں4 وکٹوں کے نقصان پر238 رنز بنائے تھے۔ محمد حریرہ 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ علی وقاص40 اور عرفان خان 42 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ شعیب اختر اسٹیڈیم، راولپنڈی میں بارش کے باعث صرف 36.1 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا۔ دن کے اختتام پر راولپنڈی نے ملتان کے خلاف دو وکٹ پر 150 رنز بنائے تھے ۔