• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری حکومت ہوتی تو کشمیر اور فلسطین آزاد ہوچکے ہوتے، سراج الحق

چترال ( نمائندہ ہ جنگ ) امیر جماعت سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر ملک میں جماعت اسلامی کی حکومت ہوتی تو آج کشمیر اور فلسطین آزاد ہو چکے ہوتے ۔ فلسطین کے مردو خواتین بچے صیہونی ظلم و بربریت کا شکار نہ ہوتے ۔ اس وقت میری سوچ و فکر پاکستان میں نہیں بلکہ غزہ اور فلسطین میں خون میں لت پت ان بچوں و بھائی بہنوں کے ساتھ ہے جو پوری دنیا سے مدد کی بھیک مانگ رہےہیں ۔ لیکن ایک اسلامی ملک کو بھی یہ توفیق نہیں ہورہی کہ ان کیلئے زوردار آواز اٹھائے۔ کیا پاکستان کا جوہری ہتھیار صرف شو روم میں رکھنے کیلئے ہے ؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال میں جماعت اسلامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ملک بھر سے سے مزید