• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے 9 مئی، جناح ہاؤس جلائو گھیرائو اور عسکری ٹاور حملہ کیسوں میں فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظورکرلی اور ملزم سفیان کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔عدالت نے 11اکتوبر کو کیا گیا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دو مقدمات میں 2لاکھ روپے اور 5لاکھ روپے کےضمانتی مچلکوں کے عوض ملزمہ کو رہا کرنے کیساتھ دیگر 5ملزمان کو بھی رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
ملک بھر سے سے مزید