سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کے لیے گلگت بلتستان سے قافلے روانہ ہوگئے۔
اس ریلی کی قیادت انجینئر محمد انور کر رہے ہیں، یہ قافلہ ناران کاغان کے راستے سے موٹر وے تک پہنچے گا۔
محمد انور نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف امن و خوشحالی کی ضمانت ہیں، گلگت بلتستان اور چلاس سے قائد کے استقبال میں ہزاروں کارکن شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف کی واپسی امن سے معیشت کی بحالی کا سفر ہے۔
محمد انور کا کہنا ہے کہ میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے محسن ہیں، گلگت بلتستان سے سب سے بڑا قافلہ ہم لا رہے ہیں۔