سابق وزیراعظم کو چار سال تک برطانیہ میں سیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی کے مالک احسن ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات تھی۔
احسن ڈار نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ایک جذباتی رشتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سیکیورٹی فراہم کرنا بہت بڑا رسک اور ہماری لیے چیلنج بھی تھا۔
احسن ڈار نے مزید کہا کہ نواز شریف نے لندن سے روانگی سے قبل سیکیورٹی کے تمام عملہ کا شکریہ ادا کیا۔