• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر قومی اسمبلی کا فلسطینی سفارتخانے کا دورہ

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف— فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف— فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کیا ہے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات کی۔

اُنہوں نے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور اسرائیلی بمباری سے معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اسرائیل کے جانب سے فلسطین میں بہیمانہ جارحیت کی شدید مذمت کی۔

اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غیر قانونی اور غیر انسانی جارحیت کسی طور قابلِ قبول نہیں ہے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل بھی فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے جانی نقصان پر بہت افسردہ ہیں۔

اُنہوں نے عالمی برادری اور یو این سے فوری جنگ بندی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا حل چاہتا ہے۔

اُنہوں نے فلسطینی سفارتخانے میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع نے فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید