پشاور(نیوزرپورٹر) انسپکٹرجنرل پولیس خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چارسدہ پر کمرہ عدالت میں پستول تاننے والے سب انسپکٹرکی تنزلی کرتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر تعینات کردیاہے اوراسے ریفریشر کورس کے لئے بھجوادیاگیاہے یہ رپورٹ گذشتہ روز ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل قیصرعلی شاہ نے چیف جسٹس مظہرعالم میانخیل کے روبروبتائی فاضل چیف جسٹس نے اس موقع پر تھانہ شبقدر کے ایس ایچ او مرتضے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تو اس موقع پر ایس ایچ او کے وکیل ایازماجد نے درخواست گذار کی جانب سے غیرمشروط معافی نامہ پیش کیااورعدالت کو بتایا کہ درخواست گذار کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع ہوچکی ہے اوراس کی تنزلی بھی کردی گئی ہے لہذااسے غیرمشروط طورپرمعافی دی جائے جس پرفاضل بنچ نے کارروائی 14جولائی تک ملتوی کردی ۔