• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی ویڈیو


پشاور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں، چمکنی میں چھاپے کے دوران سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو گرفتار کیا گیا۔

 پولیس کی جانب سے سابق صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کے گھر پر بھی  چھاپہ مارا گیا، تاہم وہ گھر میں نہیں تھے۔ 

اسی طرح سابق اراکین اسمبلی ارباب شیر علی، فضل الہٰی اور پی ٹی آئی رہنما عرفان سلیم کے گھروں پر بھی پولیس کی جانب سے مارے گئے چھاپوں کے وقت پی ٹی آئی رہنما  موجود نہیں تھے۔

ان تمام رہنماؤں کے خلاف 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق مقدمات درج ہیں تاہم مختلف کیسز میں انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید