صوبۂ پنجاب کے شہر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث 28 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو ریجن میں 267 کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 204 ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز رجسٹر ہوئیں۔
ترجمان لیسکو کا بتانا ہے کہ پکڑے گئے قانونی کنکشنز میں 2 صنعتی، 2 زرعی، 15 کمرشل اور 248 ڈومیسٹک غیر تھے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق تمام کنکشن کاٹ دیے گئے ہیں۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ 4 لاکھ 68 ہزار 872 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے جبکہ چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت 2 کروڑ 47 لاکھ 4 ہزار 681 روپے ہے۔