• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی 2018ء میں پہلی اڑان بھرنے والے طیارے میں واپسی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

تین مرتبہ کے سابق وزیرِ اعظم پاکستان میاں نواز شریف 4 سال پرانے طیارے میں دبئی سے وطن آ رہے ہیں۔

نواز شریف نومبر 2019ء میں پاکستان سے لندن روانہ ہوئے تھے، تاہم اب 4 برس بعد ان کی واپسی نومبر 2018ء میں پہلی اڑان بھرنے والے طیارے سے ہو رہی ہے۔

ایئر لائن فلائی دبئی نے نواز شریف کی خصوصی پرواز ایف زیڈ 4525 کے لیے نیا بوئنگ طیارہ استعمال کیا ہے، خصوصی پرواز کے لیے بوئنگ 737 میکس 9 صرف 4 سال پرانا ہے۔

نواز شریف کی خصوصی پرواز کے لیے استعمال ہونے والے طیارے نے نومبر 2018ء میں پہلی پرواز بھری تھی۔

فلائی دبئی کی خصوصی پرواز دبئی سے اڑان کے بعد اسلام آباد اترے گی جس کے بعد نواز شریف کو لے کر یہی طیارہ لاہور آئے گا۔

قومی خبریں سے مزید