• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاجول اسٹیج سے اترتے ہوئے لڑ کھڑا گئیں، بیٹے نے گرنے سے بچالیا

بھارتی اداکارہ کاجول اسٹیج سے اترتے ہوئے لڑ کھڑا گئیں، لیکن بیٹے یوگ نے بر وقت تھام کر انہیں گرنے سے بچالیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کاجول ایک تقریب میں گلابی ساڑھی میں نظر آئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کاجول پنڈال کے اسٹیج سے اترنے کے دوران گرتے گرتے بچ گئیں۔

ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ کاجول اسٹیج سے اترنے کے دوران موبائل فون میں مصروف تھیں کہ لڑ کھڑا گئیں۔


اس موقع پر کاجول کو گرنے سے بچانے کےلیے اُن کے بیٹے یوگ اور بہن تنیشا مکھرجی آگے آگئے، تاہم اداکارہ کے ہاتھ سے موبائل فون گر ہی گیا۔

اس تقریب میں رانی مکھرجی، ہیمامالنی، ایشا دیول اور کیارا ایڈوانی نے بھی شرکت کی ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید