• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران حکومت میں انصاف ملا نہ روزگار‘ معیشت تباہ کردی‘ پرویز خٹک

بنوں ( ایجنسیاں)پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا کہ عمران حکومت میں کسی کو انصاف ملا اور نہ ہی روزگار ملا، معیشت بھی تباہ کر دی گئی،میں نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی،ان چوروں کو نکالنے کیلئے نکلا ہوں‘پی ٹی آئی میں بڑے لوگ پارٹی پر خرچ کرکے پھر لوٹ مار کرتے تھے۔بنوں میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویزخٹک کا کہناتھاکہ پاکستان میں کوئی اسلام کا نعرہ لگاتا ہے تو کوئی روٹی، کپڑا اور مکان کا‘الیکشن کے بعد یہ لوگ نظر نہیں آتے‘ہم 40برس سے یہی تماشا دیکھ رہے ہیں۔ جو ممالک ہمارے بعد آزاد ہوئے وہ ترقی میں ہم سے آگے ہیں‘پاکستان میں حکمران ایماندار نہیں آئے، پاکستان کی ترقی ان حکمرانوں کے پاس نہیں‘یہ لوگ پاکستان کو 40 سالوں سے لوٹ رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید