نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں کینسر اسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔
محسن نقوی نے مناواں اسپتال کا دورہ کیا، کینسر اسپتال کے لیے مجوزہ اراضی اور اسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت مناواں اسپتال کے کمیٹی روم میں اجلاس بھی ہوا جہاں اُنہوں نے مناواں اسپتال کو کینسر اسپتال میں تبدیل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ 14 کروڑ عوام کا صوبہ ہے جہاں کینسر کا ایک بھی جدید سرکاری اسپتال نہیں ہے۔
اُنہوں نے کینسر اسپتال کا ڈیزائن اور دیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت جاری کی۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اسپتال کے لیے مشینری اور آلات خریدنے کی بھی پلاننگ کی جائے۔