کسٹمز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی کے پوش ایریا ڈیفنس کے ایک بنگلے میں قائم چھالیہ کی فیکٹری پکڑی گئی۔
کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ 40 بورے چھالیہ بھی برآمد کی گئی۔
درخشاں تھانے کے ایس ایچ او کلیم موسیٰ کے مطابق ان کی ٹیم نے پاکستان کسٹمز کے عملے کے ہمراہ ڈیفنس میں خیابانِ شجاعت پر کارروائی کی۔
بنگلے سے 40 بورے تیار چھالیہ، گٹکا اور دیگر ممنوع سامان برآمد ہوا ہے۔
کارروائی کے دوران مشین سے سپاری کی پیکنگ کا عمل جاری تھا۔
ملزم امیر احمد خان نے گھر کے ایک حصے میں غیر قانونی فیکٹری قائم کر رکھی تھی۔
پولیس اور کسٹمز کے عملے نے سامان کے علاوہ مشینری بھی ضبط کر لی ہے۔