• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو پیش کرنا سکیورٹی رسک ہے، وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا

اسلام آباد(جنگ نیوز)وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی الیکشن کمیشن میں پیشی کو سکیورٹی رسک قرار دے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کوکل الیکشن کمیشن نے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے اور ان پر فرد جرم عائد ہونی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ اوراسلام آباد پولیس نے عمران خان کی الیکشن کمیشن میں پیشی کو سکیورٹی رسک قرار دیا ہے۔