• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر شی جن پنگ سے قبل چینی اعلیٰ سفارتکار جمعرات کو امریکا پہنچیں گے

چینی و امریکی وزیر خارجہ —فائل فوٹو
چینی و امریکی وزیر خارجہ —فائل فوٹو

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے دورہ امریکا سے قبل چین کے اعلیٰ سفارت کار اس ہفتے واشنگٹن کا غیر معمولی دورہ کریں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ ممکنہ طور پر آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے تاہم اس سے قبل چین کے اعلیٰ سفارت کار  و وزیرِ خارجہ وانگ ای رواں ہفتے امریکا کا غیر معمولی دورہ کریں گے۔

اس حوالے سے امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی وزیرِ خارجہ 3 روزہ دورے پر جمعرات کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچیں گے اور امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔

چینی وزیرِ خارجہ گزشتہ 5 برس میں امریکی دورہ کرنے والے پہلے اعلیٰ عہدے دار ہوں گے، ان کا دورہ جمعرات سے ہفتے تک ہو گا۔

چینی صدر کے ممکنہ دورۂ امریکا سے متعلق ایک سوال پر امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ 2 بڑی معیشتوں کے درمیان ذمے داری سے اپنے مقابلے کو منظم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، دورہ براہِ راست سفارت کاری اور غلط فہمی کو دور کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے متعدد مواقع پر چینی صدر شی سے مستقبل قریب میں ملاقات کی امید ظاہر کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید